تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لاہور قلندرز کی ٹیم 127 رنز پر ڈھیر، یونائیٹڈ کی ایک اور فتح

لاہور: پی ایس ایل فائیو کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یونائیٹڈ کے دامن میں ایک اور فتح آگری۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم 199 رنز کے تعاقب میں صرف 18.5 اوورز میں صرف 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ایونٹ میں لاہور قلندرز کی یہ چوتھی شکست ہے۔

لاہور قلندرز کے صرف 4 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، سلمان بٹ 21، محمد حفیظ 10 اور بین ڈنک 25 اور عثمان شنواری 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر 8 رنز بنا کر ظفر گوہر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، سمت پٹیل 6 رنز بنا کر شاداب خان کا نشانہ بنے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے ظفر گوہر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاداب خان اور رومن رئیس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، ڈیل اسٹین اور عاکف جاوید کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دیا، کولن منرو نے 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اوپنرز کولن منرو اور لک رانکی نے عمدہ آغاز فراہم کرتے ہوئے 103 رنز کی شراکت قائم کی، لک رانکی 48 رنز بنا کر حفیظ کی گیند پر سمت پٹیل کو کیچ دے بیٹھے۔

کپتان شاداب خان 7 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، کولن انگرام کو سلمان ارشاد نے 29 رنز پر آؤٹ کیا،

لاہور قلندرز کی جانب سے سلمان ارشاد، محمد فیضان اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سہیل اختر نے ٹاس جیت کر یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، سہیل اختر کا کہنا تھا کہ کل کی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنا چاہیں گے۔

سہیل اختر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے آؤٹ آف فارم فخر زمان کی جگہ سلمان بٹ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ لاہور قلندرز کو بڑا ہدف دیں۔

فائنل الیون
Image may contain: 4 people, text

Comments

- Advertisement -