تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کبوتر پکڑنے پر بااثر وڈیرے کے بیٹے کا معمر خاتون کے ساتھ انسانیت سوز سلوک

کراچی: سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ میں بااثر وڈیرے کے بیٹے اور اُس کے ساتھیوں نے کبوتر پکڑنے پر عمر رسیدہ خاتون کے بال کاٹ دیے اور اُن کے منہ پر کالک مل دی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز یوسف کمبوہ کے مطابق قمبر شہداد کوٹ کے گاؤں کھوڑی بازار تھانہ ڈرگھ کی حدود میں پیش آیا جہاں بااثر وڈیرے کے بیٹے نے اپنے 6 ساتھیوں کے ساتھ مل کر عمر رسیدہ خاتون کو انسانیت سوزسلوک کا نشانہ بنایا۔

خاتون کی شناخت کاملہ تونیو کے نام سے ہوئی جنہوں نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اُن کے صاحبزادے نے وڈیرے کے بیٹے کا کبوتر پکڑ لیا تھا جس کے بعد 7 افراد نے اُن کے گھر پر حملہ کیا۔

وڈیرے کے بیٹے اور اُس کے 6 دوستوں نے خاتون  کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، بعد ازاں بال کاٹے اور اُن کے چہرے پر کالک بھی مل دی۔ پولیس نے خاتون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ   7 افراد کے خلاف درج کرلیا جس میں بااثر شخص کے بیٹے کو بھی نامزد کیا گیا۔

کاملہ تونیو کے مطابق بااثر شخص کے بیٹے اور اُس کے ساتھیوں نے   گھر (جگھی) کو بھی نذر آتش کردیا۔ اے آر وائی نیوز نے معاملہ اٹھایا تو ایس ایس پی  عمران قریشی نے خاتون سے رابطہ کیا اور انہیں طلب کرلیا۔

پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے، 6 ملزمان پہلے ہی فرار ہوگئے جبکہ ایک ملزم فضل محمد تونیو کو  پولیس نے حراست میں لے لیا۔

Comments

- Advertisement -