راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عسکری و سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی ٹوئٹ کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچنے، جہاں وہ برطانوی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
#COAS arrived in London, UK on three days official visit. Will interact with UK pol / military leadership.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) April 2, 2017
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف برطانوی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں امن و امان کی صورتحال سمیت عالمی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
پڑھیں: ’’ آرمی چیف تین روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے ‘‘
یاد رہے جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ برس پاک فوج کی کمان سنبھالی جس کے بعد یہ برطانیہ کا پہلا دورہ ہے، اس سے قبل وہ چین سمیت مختلف ملکوں کے دورے کرچکے ہیں۔ خطے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے آرمی چیف نے مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔