پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

قمر باجوہ نے بشریٰ بی بی کے بیان پر ردعمل دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بشریٰ بی بی کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

اے آر وائی نیوز سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سعودی عرب سے واپسی پر کوئی فون کالز نہیں آئیں۔

قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی غلط کہہ رہی ہیں میرے پاس کوئی کالز نہیں آئی تھیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ بانی نے حکومت گرانے کا الزام امریکا پر عائد کیا تھا جبکہ بشریٰ بی بی کسی اور پر یہ الزام لگادیا ہے۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو باجوہ کو فون کالز آنا شروع ہوگئی تھیں۔

بشریٰ بی بی کے مطابق باجوہ کو کہا گیا یہ آپ کس شخص کو لے آئے ہیں ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں، باجوہ کو کہا گیا ہم تو اس ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لے آئے۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ کہا گیا ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہیے تب سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، میرے خلاف گند ڈالا گیا اور بانی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں