اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا حکم دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے مہمند اور اورکزئی ایجنسی کا دورہ کیا اور کہا کہ پاک افغان سرحد پر ترجیحی بنیادوں پر باڑ لگائی جائے گی تاکہ حساس ترین علاقے کو محفوظ بنایا جاسکے۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ میجر جنرل قمر باجوہ نے مہمند ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی میں قائم اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سرحدی سیکیورٹی اور سرحد پار سے دہشت گردوں کی تقل و حرکت کے حوالے سے آرمی چیف کو بریفنگ بھی دی گئی۔

- Advertisement -

اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر نظر رکھنے کے لیے تکنیکی بنیادوں پر جدید نظام نصب کیا گیا جبکہ سرحد کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ مہمند اور اورکزئی ایجنسی پر باڑ لگانے سے امن قائم ہونے کے ساتھ ساتھ سرحد پار دہشت گردوں کا نیٹ ورک مزید کمزور ہوگا جس کا فائدہ براہ راست پاکستان اور افغانستان کو ہوگا، افغان حکام  کے ساتھ مل کر سیکیورٹی پلان مرتب کیا جارہا ہے۔

فاٹا کے انضمام پر جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانا ملکی مفاد میں ہے، ایسے فیصلوں سے ملک مزید ترقی حاصل کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں