منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

سالانہ اقتصادی سروے حکومتی پالیسیوں کی ناکامی کا اعلان ہے: قمر زمان کائرہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے اقتصادی سروے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ اقتصادی سروے حکومتی پالیسیوں کی ناکامی کا کھلا اعلان ہے۔

تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے سالانہ اقتصادی سروے کو حکومتی پالیسیوں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ٹیکس چن چن کر لگائے جا رہے ہیں جن کا اثر غریبوں پر آئے گا۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ لگتا ہے حکومت جان بوجھ کر عام آدمی کی زندگی مشکل بنا رہی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت غریبوں کی زندگیوں سے کھیلنا بند کرے۔

- Advertisement -

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے غریبوں کی زندگی سے کھیلنا بند نہ کیا تو حکومت کو خطر ناک مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  بلاول بھٹو دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئے، سی ای سی اجلاس کل منعقد ہوگا

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بیرونی دباؤ پر صنعتوں کے لیے گیس سستی اور عام صارف کے لیے مہنگی کر دی گئی ہے، آنے والا بجٹ غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات کئی گنا بڑھا دے گا۔

قمر زمان نے کہا کہ اپوزیشن نا اہل حکومت کے خلاف جلد متفقہ لائحہ عمل اپنائے، غریب عوام  خود نا اہل حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔

انھوں نے حکومت کو مشورہ بھی دیا، کہا کہ معاشی بحران اور عدم استحکام سے بچنا ہے تو غریب دشمنی سے باز آ جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں