بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

جےآئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف اہل نہیں رہے،قمرزمان کائرہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف اہل نہیں رہے،ان بیچاروں کی چیخیں نکل رہی ہیں، رونے کے علاوہ اور کر بھی کیا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کےلئے سپریم کورٹ آئے تھے، جے آئی ٹی پر حکومت کے تحفظات ایک طرف رکھ دیئے گئے ، عدالت نے بار بار انہیں کہا جے آئی ٹی پر آپ کے اعتراضات نہیں بنتے، حکومتی وکلا تکنیکی طریقے سے وزیراعظم کو بچانے کی کوشش کرتے رہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے وکیل سپریم کورٹ کو غیر ضروری بحث میں الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، ججز نے حارث خواجہ کو ہدایت کی کہ وہ یہ نہ دیکھیں کہ دستاویزات کون لایا بلکہ دستاویزات کے مصدقہ ہونے یا نہ ہونے پر بات کریں، جتنے سوال عدالت نے اٹھائے ان کے پاس جواب نہیں تھا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی پہلے دن سے پاناما کیس کو اٹھایا تھا، اپوزیشن کو اکٹھا ہم نے کیا اور ٹی او آرز بنائے تھے، عدالت میں جانے کے طریقہ کار پر اپوزیشن متفق نہیں تھی، پیپلزپارٹی میں بے شمار الزامات لگائے گئے وہ الگ بات ہے کہ ثبوت نہیں، آپ کیخلاف تو دو ججز فیصلہ دے چکے ہیں ، آپ نے پارلیمان میں بھی جھوٹ بولا۔

انکا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف اہل نہیں رہے، ان بیچاروں کی چیخیں نکل رہی ہیں،رونے کے علاوہ اور کر بھی کیا سکتے ہیں، ہم ان سے وہی مطالبہ کررہے ہیں ،جو انہوں نے یوسف گیلانی سے کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں