منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

آرمی چیف نے آج اچھی باتیں کیں، ان پر توجہ دینی چاہیے، قمر زمان کائرہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج اچھی باتیں کی ہیں، ان باتوں پر توجہ دینی چاہیے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اتحادی جماعتوں کے سربراہان کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں اتحاد اور اتفاق کی باتیں کیں، آرمی چیف کی کچھ باتیں ایسی ہیں جن پر تجزیہ کیا جا سکتا ہے مگر زیادہ تر باتیں اچھی تھیں جن کی تعریف کرنی چاہیے۔

اجلاس سے متعلق قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ اجلاس میں تمام جماعتوں نے وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کیا، آرمی چیف کی تقیناتی پر تمام جماعتوں نے ان کو اختیار دے دیا۔

انہوں نے بتایا کہ آصف علی زرداری نے وزیر اعظم سے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آپ کا اختیار ہے، ہم آپ کے ساتھ ہیں، آپ جو بھی فیصلہ کریں گے قابلِ قبول ہوگا اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔

راہنما پیپلز پارٹی نے بتایا کہ اجلاس میں آصف علی زرداری نے بھی وزیر اعظم کو مکمل یقین دہانی کرائی ہے، وزیر اعظم نے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر مشاورت کر کے نئی روایت قائم کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں