جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اپوزیشن جماعتیں حکومت گرانے کے ایجنڈے پر اکٹھی نہیں ہو رہیں، قمر زمان کائرہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمارا مؤقف ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مسائل پر مل بیٹھیں، اپوزیشن جماعتیں حکومت گرانے کے ایجنڈے پر اکٹھی نہیں ہو رہی ہیں۔

پی پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے عندیہ دیا کہ اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں، وہ اے پی سی بلا رہے ہیں، ایجنڈے کا کچھ دنوں میں معلوم ہوگا۔

[bs-quote quote=”ہمارے دور میں مہنگائی بڑھی تھی لیکن ہم نے تنخواہوں اور پنشنز میں بھی اضافہ کیا: قمر زمان” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

ایجنڈے کے سوال پر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس کی نوعیت کیا ہوگی یہ آئندہ دنوں میں پتا چل جائے گا، اے پی سی کرانے والی جماعت ہی ایجنڈا بھی دیتی ہے۔

این آر او کے سلسلے میں انھوں نے کہا کہ عمران خان کے این آر او سے متعلق بیان کی کوئی حقیقت نہیں، ہمارا مؤقف ہے کہ حکومت گرانی نہیں چاہیے مگر وہ اپنی سمت درست کرے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ہمارے دور میں بھی مہنگائی بڑھی تھی لیکن ہم نے اس کے ساتھ ساتھ تنخواہوں اور پنشنز میں بھی اضافہ کر دیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں:  ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو اکیلا چھوڑ دیا، شریف برادران کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ


قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ حکومت معیشت کے استحکام کے لیے کام کرے، 18 ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کے لیے حکومت کے پاس سکت نہیں۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے وفود شریک ہوں گے، دونوں جماعتوں کے سربراہان نے اے پی سی میں خود شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر کے مولانا فضل الرحمان کو تنہا کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں