اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مرضی کے جج لگانے والے آج خلاف فیصلہ آنے پران ہی ججز کو گالیاں دے رہے ہیں، کائرہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ساری زندگی مرضی کے جج لگائے، اب فیصلہ خلاف آنے پر ججز کو گالیاں دے رہے ہیں، بلوچستان میں حکومت خود ان کے کرتوتوں کی وجہ سے گری۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ افتخار محمد چوہدری سپریم کورٹ کے پی سی او جج تھے جس کی حمایت نوازشریف نے بھی کی۔

سابق وزیر اعظم تمام زندگی مرضی کے جج لگا کر مرضی کے فیصلے لیتے رہے اور اب فیصلہ خلاف آنے پرججز کو گالیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف قوم سے ایک اورجھوٹ بول رہےہیں، پانچ لوگ نہیں بلکہ بڑی عدالت کے  پانچ ججز نے آپ کو وزیر اعظم ہاؤس سے نکالا، کیا نوازشریف اور ان کے بچوں کے اکاؤنٹ نہیں پکڑے گئے؟ کوئی وزیراعظم آئین سے بالاتر نہیں ہوتا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نواز لیگ کی ہے اور اپوزیشن والی باتیں بھی نواز شریف خود کررہے ہیں، ن لیگ اداروں کو دباؤمیں لانا چاہتی ہے، لوگوں کو گھردینے کی باتیں اسمبلی میں کیوں نہیں لاتے؟ سیاسی کارکنوں سمیت ہرشہری کے حقوق برابر ہیں۔

قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کا الزام کبھی ہم پر تو کبھی آئی ایس آئی پر کسی پر لگایا جاتا ہے، جبکہ وہاں کی حکومت خود نواز لیگ کے کرتوتوں کی وجہ سے گری۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے میاں صاحب کہتے ہیں کہ اگر اب اقتدار میں آئے تو نیب کو ٹھیک کردیں گے، تو میاں صاحب آپ کو کس نے روکے رکھا؟ آپ ساڑھے چار سال تک کیا کرتے رہے؟ اب بھی کچھ مہینے باقی ہیں اب کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم میرہزارخان بجارانی بھٹو شہید کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے، یقین نہیں آتا، انہوں نے اتنا سخت قدم کیسے اٹھایا؟ پانچ فروری کو موچی دروازے پر ہونے والاجلسہ تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں