جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

25جولائی کو چیئرنگ کراس پر بھرپور احتجاج کریں گے، قمر زمان کائرہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پیپلزپارٹی لاہور کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ25جولائی کو چیئرنگ کراس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے، چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر اپوزیشن کا فیصلہ اٹل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے فیصلوں کی روشنی میں چیئرنگ کراس لاہور میں بھرپور احتجاج ہوگا،25جولائی کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔

پیپلزپارٹی 25جولائی کوچیئرنگ کراس احتجاج میں بھرپورشرکت کریگی، قمرزمان کائرہ نے کہا کہ حکومت نے چیئرمین سینیٹ پر ہارس ٹریڈنگ کی کوششیں کرلیں۔

- Advertisement -

چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر اپوزیشن کا فیصلہ اٹل ہے جو ضرور پورا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ حکمران خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں، پاکستان میں بادشاہت نہیں ہے بلکہ جمہوریت ہے، خواہ وہ جمہوریت کمزور ہی سہی لیکن یہاں آئین پر عمل ہورہا ہے۔

پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکام پاکستانی حکومت کو نظرانداز کررہے ہیں، جو اتنی جلدی یوٹرن لے وہ کسی کا کیا دوست ہوگا؟ میرٹ اور کرپشن ملک کے دو بڑے مسئلے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان ترقی نہیں کرسکا، پاکستان کے عوام میں تلخیاں بڑھتی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں