جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

وزیراعظم کے مشیر کی نگراں سیٹ اپ کے لیے تحریک انصاف سے مشورے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعظم کے مشیر اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے نگراں سیٹ اپ کے لیے تحریک انصاف سے مشورے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں نگراں سیٹ اپ کے لیے تحریک انصاف سے مشورے کی تجویز دے دی۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ سیاسی طور پر پی ٹی آئی بالکل نگران سیٹ اپ کے لیےاسٹیک ہولڈر ہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مشاورتی عمل کے لیے تو آئین 2 لوگوں کا کہتا ہے لیکن باقی جماعتیں کیا جماعتیں نہیں، پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کے خیالات کو بھی ساتھ لیکر چلنا چاہیے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ ایسے فیصلے کریں جو ان کو بھی قابل قبول ہوں یا کم سے کم اعتراض نہ ہو، اگرپی ٹی آئی حکومت یا کسی کےزیرعتاب ہےتوبالکل نہیں ہوناچاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہرجماعت کو لیول پلئنگ فیلڈ ملنی چاہیے اورپیپلزپارٹی کو توہمیشہ نہیں ملی، عدالتی حکم نہ ہو تو ہر جماعت کو الیکشن میں حصہ لینے کا اختیار ہے، پارٹیاں بنتی اورٹوٹتی رہتی ہیں جوہمارےملک کی بدقسمتی ہے۔

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں