جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

میاں صاحب جیل گئے تو انہیں کوئی خاص سیاسی فائدہ نہیں پہنچے گا، قمر زمان کائرہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب کا نظریہ بھی قطری خط ہی ہے، نواز شریف جیل گئے تو انہیں کوئی خاص سیاسی فائدہ نہیں پہنچے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میاں صاحب کی کوشش ہے کہ کسی بھی طریقے سے عدالت سے بچ جائیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف خود کو بچانے کے لیے سیاسی بیانیہ بنا رہے ہیں، ن لیگ کی اپنی حکومت کے دوران کیس بنا سپریم کورٹ نے معاملہ آگے بڑھایا، پاکستان کے کسی ادارے نے نہیں بلکہ عالمی سطح پر پاناما کیس اٹھایا گیا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ادارے مضبوط کرنے والی حکومت آئے گی تو سیاسی نظام بھی ٹھیک ہوگا، دنیا میں کہیں بھی ادارے خود کام نہیں کرتے، ادارے معاشرے سے بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دان کے ہاتھ میں جمہوری دور میں کتنا اختیار ہے سب کو معلوم ہے، اصل بات یہ ہے کہ سیاست دانوں کا چناؤ کس بنیاد پر ہورہا ہے، مفاد پرست سوسائٹی میں موجود ہوتے ہیں، صرف سیاست نہیں ہر معاشرے میں مفاد کی بات جہاں ہوگی لوگ وہاں جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس کے خلاف نوازشریف کا بیان قابل مذمت ہے، پہلے وہ اپنے گریبان میں‌ جھانکیں: قمر زمان کائرہ


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں