جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

نواز شریف نے پوری عمر اداروں کے ساتھ لڑائی کی، قمر زمان کائرہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پوری عمر اداروں کے ساتھ لڑائی کی ہے، نواز شریف کو جھوٹ بولنے پرنااہل کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس بھی کھلنے جارہا ہے، شریف برادران پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تلوار بھی لٹک رہی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف پارلیمان اور نظام پر عملی یقین نہیں رکھتے، میاں صاحب پارلیمانی نظام کو صرف اقتدار کا راستہ سمجھتے ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کے کرپشن کیسز ٹرائل کورٹ بھیج دئیے، سپریم کورٹ کے ججز نے جھوٹ اور غلط بیانی پر نواز شریف کو نااہل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ثابت ہوا نواز شریف نے پارلیمنٹ اور قوم سے جھوٹ بولا، حکومت چلی بھی جائے تو حلقہ بندیاں ہونا ضروری ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت اسمبلیاں توڑنے کے موڈ میں نظر نہیں آرہی ہے، اگر اسمبلیاں توڑ دی گئیں تو نقصان انہی کو ہوگا، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں۔

یہ پڑھیں: میاں صاحب کو ان کے کیے کی سزا ملی، قمر زمان کائرہ


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں