اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ن لیگ اور پی پی ایک پلیٹ فارم سے ضمنی الیکشن لڑے، قمر زمان کائرہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے تجویز دی ہے کہ ن لیگ اور پی پی کو ایک پلیٹ فارم سے ضمنی الیکشن لڑنا چاہیے۔

وہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا اپوزیشن کو اکھٹے ہو جانا چاہیے، حالات کے تحت سیاست بہت سے فیصلے کرا دیتی ہے۔

[bs-quote quote=”بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کرنا حکومت کا اچھا اقدام تھا: قمر زمان کائرہ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی کا مل کر ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ نہیں ہوا، تاہم میری تجویز ہے کہ دونوں جماعتیں مل کر الیکشن لڑیں۔

پی پی کے سینئر رہنما نے کہا پیپلز پارٹی کے خلاف مقدمات ہمیشہ بنتے رہے ہیں، لیکن آج تک  ثبوت پیش نہیں کیے جا سکے، ہم تحقیقات سے نہیں بھاگ رہے، جو فیصلہ ہوگا قبول کریں گے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مقدمات سیاست پر اثر انداز ہونے کے لیے بنائے گئے، لیکن ہم عدالتی حکم کی تعمیل کریں گے اور عدالت میں پیش ہوں گے، فیصلے عدالت کرتی ہے پارلیمنٹ نہیں، پارلیمنٹ کا کام صرف قانون سازی کرنا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  پیپلز پارٹی کا کسی حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہ بننے کا اعلان


قبل ازیں اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ سے خراب رہے، جب بھی بہتری کی فضا ہوتی ہے تو کوئی نہ کوئی بہانا بنا کر اسے خراب کیا جاتا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کرنا حکومت کا اچھا اقدام تھا، پاکستان اپنے معاملات کو طول نہیں دیتا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اس وقت خود بہت دباؤ میں ہیں، مودی نے دباؤ سے نکلنے کے لیے ایسا راستہ اختیار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں