اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ باربارکہتےہیں عدالتوں سے نہیں ڈرتے، بلاول نےاسلام آبادآنےکافیصلہ کیاتوکوئی نہیں روک سکےگا جبکہ خورشید شاہ نے کہا خان صاحب لوگوں سے جو وعدے کئے اسے پورا کریں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا باربارکہتےہیں عدالتوں سے نہیں ڈرتے، ہائی کورٹ میں ہر طرف سے روکا جارہا ہے، مارشل لادورمیں بھی گولیوں کے سامنے ڈٹے رہے۔
قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا وزیراعظم کہتے ہیں آئیں دھرنادیں مگرہرطرف تاریں ہیں، یہ حکومت کی غلط پالیسی ہے،پولیس والے مجبور ہیں۔
پی پی رہنما نے کہا بلاول نےاسلام آبادآنےکافیصلہ کیاتوکوئی نہیں روک سکےگا، انھوں نے اعلان کیا تو پورا پاکستان استقبال کے لئے نکلےگا۔
خان صاحب لوگوں سے جو وعدے کئے اسے پورا کریں، خورشید شاہ
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشیدشاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا حقیقی کہانی یہ ہے کہ یہ مارچ تھا نہیں مگر مارچ بن گیا، 4 اپریل کوگڑھی خدا بخش جانا اصل پروگرام تھا، رات کو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے استقبال کیا۔
،خورشیدشاہ کا کہنا تھا لانگ مارچ نہیں تھا بلکہ لاڑکانہ جانے کا راستہ تھا، تاریخ یہی بتاتی ہےایک لاکھ لوگوں کوچند ہزار کہا جاتا تھا، وفاقی حکومت کے ناکام کہنے سے ناکام نہیں ہوتا، عوام کا جم غفیر تھا، سب نے دیکھا۔
رہنماپیپلزپارٹی نے کہا وزیراعظم سندھ میں آئیں انہیں کس نے روکا ہے، نعروں سےلوگ خوش نہیں ہوتے، انہیں کچھ دیناچاہیے، خان صاحب لوگوں سے جو وعدے کئے اسے پورا کریں۔