جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

نواز شریف کواستعفی دینا ہوگا،ورنہ عدالت کالر سے پکڑ کر نکال دیگی،قمر زمان کائرہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے خبردار کیا ہے کہ نواز شریف کو استعفی دینا ہوگا، ورنہ عدالت کالر سے پکڑ کر نکال دیگی،میاں صاحب عدالت میں مقدمے کو احتساب نہیں کہتے، آپ کی ڈکیتیاں اور بینک اکاؤنٹس پکڑے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا وزیراعظم استعفیٰ دو، گونوازگو لوگوں کے دلوں کی آواز ہے، جےآئی ٹی رپورٹ کے بعد سے گونوازگو کہہ رہے ہیں، وزیراعظم کے بچنے کا کوئی امکان نہیں،حکمرانوں کی عالمی طور پر ڈکیتیاں اور بینک اکاؤنٹس پکڑے گئے ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت فورسز کو آزادانہ کام کرنے کی اجازت دے، فورسز کے آزادانہ کام کرنے سے سلیپر سیلز کا خاتمہ ہوجائے گا، سیاسی مخالفین کو روکنے کیلئے آرڈیننس کے ذریعے16ایم پی او کا نفاذ کیا گیا، حکومت پیپلزپارٹی کو کیا ڈرائے گی ہم تو آمر سے بھی نہیں ڈرے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ریلیوں اور احتجاج کیلئے ضلعی حکومتوں کو باقاعدہ آگاہ کیا گیا، حکومت کے لوگ جلسے کر رہےہیں انہیں اجازت مل جاتی ہے، پیپلزپارٹی احتجاج کرے تو روکنے کی بھرپور کوشش ہوتی ہے، حکومت کے حق میں تقریر ہوتی ہے تو ٹھیک ہم کریں تو روکا جاتا ہے، احتجاج یاریلی سے کسی کو نہیں روکا جاسکتا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ گو نواز گو کی تحریک کو آگے بڑھاتے جائیں گے بلاول بھی آئیں گے، اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی احتجاج کرتی رہیں گی یہ ان کاحق ہے، حکومت کو اسٹیپ ڈاؤن کرناہوگا ورنہ کوئی کالر سے پکڑ کر نکال دے گا، آپ کی کرپشن ساری دنیامیں پھیل چکی ہر کوئی اسی پر بات کررہاہے، انتظامی مشینری وفاداری حکومت کےساتھ رکھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں