جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بلاول بھٹو کی قیادت نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے: قمر زمان کائرہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی قیادت نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کے لیے آواز بلند کی، ہماری جماعت نوجوانوں کے حقوق کی داعی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نوجوان سیاست کا مستقبل ہیں، کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے نوجوانوں کا کردار اہم ہوتا ہے، اور بلاول بھٹو کی صورت میں ایک نوجوان لیڈر نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

میاں صاحب کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اداروں سے تصادم ہو: قمر زمان کائرہ

انہوں نے کہا کہ 64 فیصد نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں، بلاول بھٹو نوجوانوں کو طاقتور بنانا چاہتے ہیں، بلاول کے لیے اگلا الیکشن نہیں بلکہ اگلی نسل اہم ہے، نوجوانوں کو جدید علوم اور ہنر سکھانے کی ضرورت ہے، اور پیپلز پارٹی نوجوانوں کو روزگار دے گی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردوں، انتہا پسندوں سے کبھی نہیں ڈری، باجوڑ اور وزیرستان آپریشن ہمارے دور میں شروع ہوئے، ہم نے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔

میاں نوازشریف، آپ کو عدالت اور قوم سے جھوٹ بولنے پر نکالا گیا: قمر زمان کائرہ

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ جمہورت کو سپورٹ کیا، اداروں کے خلاف محاذ آرائی کی سیاست نہیں چاہتے، حکومت میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت کو اولین ترجیح سمجھتے ہیں، بلاول بھٹو کی قیادت میں سیاسی سفر جاری رکھیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں