پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

‘کیا عمران خان کے بیانیےمیں سچ ہے؟’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان جھوٹ کے سہارے کھڑےہو کر اپنا بیانیہ بیچ رہےہیں، کیاعمران خان کے بیانیےمیں سچ ہے؟۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان صاحب پہلے ریاست مدینہ کا نام لیکر نعرے لگا کر مدینہ کی توہین کر رہے تھے ، کبھی کچھ علما کو بلا کر دعائیں منگوا کر مذہب کا نام استعمال کر کے سیاست کر رہے ہیں، آپ کریں لیکن مدینہ والے کا اور روضہ رسول ﷺکا احترام تو لازم رکھیں ۔

گزشتہ روز ہونے والے واقعہ سے پوری دنیا میں مسلمانوں کا دل دکھی ہوا ، آپ کتنی تفریق چاہتے ہیں کتنی نفرت پھیلانا چاہتے ہیں ؟ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی سیاست جمہوری نہیں ہے ، ان کا ہر مخالف ملک کا دشمن ہے وہ اکیلے سب کچھ جانتے ہیں ان کے علاوہ سب بربادی کی داستان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ زین بگٹی کے گارڈز کا حملہ، قاسم سوری کی درخواست پر مقدمہ درج

پی پی پی رہنما نے الزام عائد کیا کہ عمران خان خود لوگوں کو اشتعال دلاتے ہیں ، نور عالم کا نام لیکر کہا کہ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ لوگ ان کیساتھ کیا کرتے ہیں؟ آپ اداروں کیخلاف ہیں جب تک اداراہ آپ کیساتھ ہے تو ٹھیک جیسے آپ کیخلاف ہوا آپ اس پر حملہ آور ہو گئے۔

قمر زمان نے مزید کہا کہ عمران خان جھوٹ کےسہارےکھڑےہوکراپنابیانیہ بیچ رہےہیں،کیاعمران خان کےبیانیے میں سچ ہے؟کیاچیف الیکشن کمشنر کےخلاف بیانیےمیں سچ ہے؟ خان صاحب حکومتیں آتی جاتی ہیں، حوصلے سے جینا سیکھ لیں۔

میں قوم س کے سامنے یہ سوال رکھنا چاہتا ہوں کہ کیا دیواریں کھڑی کرنے سے نفرتوں سے تقسیم سے ملک کی کوئی بہتری ہو سکتی ہے ؟ایک صرف تحریک انصاف کے ووٹر صرف ملک میں رہ جائیں صرف پی ٹی آئی کے سپورٹر پارلیمنٹ میں رہیں باقی سب نکل جائیں ۔؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں