تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

قندیل کو قتل کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں، بھائی گرفتار،جرم کا اعتراف

ملتان: پولیس نے قندیل بلوچ کو قتل کرنے والے اس کے بھائی ملزم وسیم کو گرفتار کرلیا،ملزم نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کیا اور کہا ہے اسے قتل پر کوئی شرمندگی نہیں۔

سی پی او ملتان اظہر اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کیا اوربتایا کہ ملزم وسیم نے غیرت کے نام پر اپنی بہن قندیل بلوچ کو قتل کیا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزم کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرلی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے بہن کو گلا دبا کر قتل کیا اور وہاں سے ڈی جی خان فرار ہوگیا، گرفتاری کے بعد ملزم وسیم نے قتل کا اعتراف کرلیا تاہم تفتیش جاری ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ملزم نے بہن کو مارنے سے نشہ آور دوا ملا ہوا دودھ پلایا، اس بات کا حتمی اندازہ پوسٹ مارٹم کی مکمل رپورٹ کے بعد ہوگا۔

بعدازاں میڈیا کے اصرار پر پولیس نے ملزم کے منہ پر سے کپڑا اتار دیا اور اسے میڈیا کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے پیش کردیا۔ملزم نےصحافیوں کو بتایا کہ بہن کے میڈیا پر آنے اور وڈیوز سامنے آنے کے بعد ہم پر لوگوں کا دبائو تھا، پہلے بھی اس کی ویڈیوز آئیں لیکن وہ اتنی خراب نہیں تھیں اب جو ویڈیو آئی اس کےسبب اسے مارنے کا فیصلہ کیا، نشہ آور دودھ پلایا اور گلا دبا کر قتل کردیا۔ ملزم نے مزید بتایا کہ مجھے قتل پر کوئی کی شرمندگی نہیں، وجہ بتا چکاہوں کہ ہم بلوچ ہیں اور غیرت مند لوگ ہیں ایسی حرکتیں برداشت نہیں تھیں، میرے ساتھ کوئی نہیں ہے، میں نے اکیلے ہی یہ قتل کیا۔

دریں اثنا پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی لاش ایدھی سرد خانے میں رکھی ہے جسے صبح پانچ بجے اس کے آبائی گائوں بھیج دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -