ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

قندیل بلوچ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں شاہ صدر الدین میں ادا کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : معروف ماڈل قندیل بلوچ کی میت ورثاءکے حوالے کردی گئی،آج صبح 11 بجے نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گاؤں ڈیرہ غازی خان میں تدفین کردی گئی۔

نشتراسپتال ملتان کی انتظامیہ کے مطابق میت وصول کرنے کےلیے قندیل بلوچ کے والد عظیم اور والدہ رات گئے نشتر اسپتال پہنچے جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش ان کے حوالے کر دی گئی.

تفصیلات جانیے : ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق ممتاز ماڈل اور معروف شوبز شخصیت قندیل بلوچ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی ہے،ورثاء میت کو اپنے ہمراہ آبائی گاؤں شاہ صدرالدین،ڈی جی خان لے گئے جہاں آج صبح 11 بجے قندیل بلوچ کی نماز جنازہ اداکی گئی اور قریبی قبرستان میں ہی مدفن کردیا گیا۔


Qandeel's body transported to her village by arynews

اسی سے متعلق : قندیل کو قتل کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں، بھائی گرفتار،جرم کا اعتراف

یاد رہے قندیل بلوچ کو گزشتہ روز اس کے سگے بھائی وسیم نے گلہ دبا کر قتل کر دیا تھا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں