پی ایس ایل سیون میں کراچی کنگز کی جانب سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے قاسم اکرم نے قومی ٹیم میں شمولیت کو ہدف بنالیا۔
پاکستان انڈر نائنٹین کرکٹ کے کپتان اور انڈر نائنٹین ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کرنے والے قاسم عمر ان دنوں پی ایس ایل سیون میں کراچی کنگز میں شامل ہیں قاسم عمر کو کرکٹ کھیلنے کا شوق اپنے بڑے بھائی کو کھیلتے دیکھ کر پروان چڑھا اور اس شوق کی تکمیل کے لیے انہوں نے ایک جدوجہد کی اور اب ان کی آنکھیں قومی ٹیم میں شمولیت کے خواب دیکھ رہی ہیں جس کو تعبیر دینے کے لیے وہ انتھک محنت کررہے ہیں۔
قاسم اکرم نے بتایا کہ وہ روز کرکٹ اکیڈمی کے باہر جاکر کھڑے ہوجاتے اور کھلاڑیوں کو دیکھ کر ان کے جیسا بننے کی خواہش کرتے تھے، کرکٹ سے میری محبت کو دیکھتے ہوئے ایک دن اکیڈمی کے کوچ نے مجھے بھی کھیلنے کا موقع دیا تو پھر میں روز ہی کھیلنے لگا۔
قاسم عمر جنہوں نے پاکستان کے دو نامور آل راؤنڈرز سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ اور شعیب ملک کو اپنا آئیڈل بنا رکھا ہے اور پاکستان انڈر نائنٹین میں کھیلتے ہوئے سنچری اسکور اور پانچ وکٹیں حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کھیلتے ہوئے مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے اور بین الاقوامی کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، میرا مقصد پاکستانی ٹیم میں جاکر اچھا پرفارم کرنا اور پاکستان کی جیت میں اپنا حصہ ڈال کر ملک کوقوم کا نام روشن کرنا ہے۔
We chatted with Pakistan’s U19 Captain @qasim_akram1122 about his recent World Cup performance and on being HBL PSL’s rising star ⭐
Full video: https://t.co/VvlJ2JacVr #HBLPSL7 I #LevelHai I #QGvKK pic.twitter.com/60iB733GMn
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 20, 2022
نوجوان کھلاڑی نے اپنی جدوجہد سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس مقام تک پہنچنے کے لیے میں نے بہت محنت کی ہے۔ میں روز صبح سویرے فجر میں اٹھنے کے بعد ٹریننگ کے لیے جاتا تھا اور اپنی صلاحیتوں میں اضافے کی کوشش کرتا تھا جہاں مجھے موقع ملا میں نے اپنی صلاحیتیں دکھانے کی بھرپور کوشش کی۔
قاسم نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ پاکستان انڈر نائنٹین کھیلتے ہوئے سری لنکا کے خلاف سنچری اسکور اور پانچ وکٹیں بھی حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا کارنامہ انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی اور کھلاڑی نے انجام نہیں دیا۔