پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھانا عمران خان کا قصور تھا، قاسم سوری

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد : قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ عمران خان کا قصور یہ ہے کہ ہے اس نے آپ کو کبھی کسی کےا ٓگے جھکنے نہیں دیا۔

ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سازش تھی کہ پاکستان میں جمہوری حکومت کو ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا قصور یہ ہے کہ ہے اس نے آپ کو کبھی کسی کےا ٓگے جھکنے نہیں دیا، انہوں نے حضور اکرم کی حرمت کی تعمیر کی۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھانا عمران خان کا قصور تھا، آپ سب کو پتا ہے کہ ہماری حکومت کیخلاف بڑی سازش کی گئی۔

قاسم سوری نے کہا کہ بھارت حملہ کرتا ہے توعمران خان کہتا ہے کہ اس کا جہاز گرادو، سب نے دیکھا جہاز بھی گرایا اور اس کا پائلٹ بھی پکڑا، عمران خان نے کہا کہ امریکا کا ڈرون آئے تو پاک فضائیہ اسے بھی گرادے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے مخالفین پر کیسز بنوارہی ہے ایف آئی آر کٹوا رہی ہے، امپورٹڈ حکومت اور امریکا کے پھٹوؤں کو کہنا چاہتا ہوں کہ جتنی مرضی ایف آئی آرز کٹواؤ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، اب پاکستان کی عوام جاگ چکی ہیں۔

قاسم سوری کا کہنا تھا کہ چور، ڈاکواور غلاموں کا ٹولہ حکومتی بینچوں پر بیٹھا ہوا ہے، ان لوگوں نے 30،30سال ہمارا اور آپ کا خون چوسا، سلامتی کمیٹی نے تصدیق کی یہ بیرونی سازش ہے، کہ ہمارے سفیر کو واشنگٹن میں دھمکایا گیا۔

جلسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جواسلام کے نام پر بنایا گیا، اس کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں