اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ملک کے پسے ہو ئے طبقات کی بحالی اور ان کی زندگیوں میں تبدیلی لانا موجودہ حکومت کی اولین تر جیح ہے.
ان خیا لات کا اظہار انھوں نے جمعرات کے روز پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک سے غربت، ناخواندگی اور بے روزگاری کا خاتمہ چا ہتے ہیں اور پاکستان کو ایک ایسی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، جہاں پر تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہو اور سب کو ترقی کے یکساں مو اقع میسر ہوں۔
ڈپٹی اسپیکر کے مطابق بے سہارا اور یتیم بچوں کو ان کا جائز مقا م دلانا اور ان کی زندگیو ں کو بنیادی سہولتوں سے آراستہ کر نا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں: ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح وزیراعظم کی بلوچستان سے محبت کا ثبوت ہے، قاسم خان سوری
انھوں نے کہا کہ یتیم اور بے سہا را بچوں کی کفالت کر نا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے اور اللہ تعالیٰ کی خو شنودی حاصل کر نے کا بہترین ذریعہ ہے، حکومت راوں سال 10 ہزار یتیم اور بے سہارا بچوں کی بحالی اور انھیں تعلیم، صحت اور دیگر بنیا دی سہولیا ت فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔
اس وقت ملک میں 10 لا کھ سے زائد یتیم اور بے سہارا بچے موجود ہیں اور انھیں وزیر اعظم عمر ان خان سے بہت زیا دہ تو قعات وا بستہ ہیں۔