بدھ, اپریل 9, 2025
اشتہار

حماس نے اسرائیل پر راکٹ داغ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

قسام بریگیڈز نے ساحلی اسرائیلی شہر پر حملے کیے ہیں۔

حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اشدود شہر پر راکٹ حملہ کیا ہے۔ گروپ نے مزید کہا کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ سے تقریباً 10 پروجیکٹائل فائر کیے گئے۔

فوج نے کہا کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے والے 10 میزائلوں کی نشاندہی کی گئی” اور "ان میں سے زیادہ تر کو کامیابی کے ساتھ روک لیا گیا”۔

اسرائیل نے مزید کہا کہ تفصیلات کا فی الحال جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے کہا کہ مبینہ طور پر میزائلوں کے ٹکڑے عسقلان اور گان یاونے میں گرے جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور تین افراد ہلکے سے زخمی ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں