ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

حماس نے 3 اسرائیلی فوجیوں کو خنجر سے ہلاک کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کے عسکری ونگ القسام کے مجاہدین نے بیت لاہیا، شمالی غزہ میں ایک کامیاب کارروائی کے ذریعے قابض صیہونی افواج کو کاری ضرب لگائی ہے۔

حماس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مجاہدین نے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت تین صیہونی فوجیوں کو خنجر سے ہلاک کیا۔ صیہونی فورسز کی قبضے میں موجود ایک مضبوط عمارت پر حملہ کیا گیا، جہاں تمام دشمن اہلکاروں کو قریب سے نشانہ بنایا گیا۔

دشمن کے اسلحہ کو غنیمت میں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اہم وسائل کو قبضے میں لیا گیا جب کہ گھر کے اندر محصور فلسطینی شہریوں کو بحفاظت آزاد کروا لیا گیا۔

- Advertisement -

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن ثابت کرتا ہے کہ فلسطینی مزاحمت اپنی زمین اور عوام کے دفاع میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ یہ کارنامہ مظلوم عوام کی آزادی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں