جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

چودہ سالہ صبا کے قتل کا ملزم گرفتار، اقرارجرم کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے کارروائی کرکے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں صبا کو قتل کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نےاعتراف جرم کرلیا ، پولیس نے انوکھے شوق رکھنے والا اسٹریٹ کرمنل بھی پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے خالی پلاٹ سے چودہ سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا معاملہ حل ہوگیا، جس کو گلے میں دوپٹہ کا پھندا ڈال کر قتل کیا گیا تھا، پولیس نے صبا کے قتل کے الزام میں کاشف نامی لڑکے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کاشف مقتولہ صبا کا رشتہ دار ہے جس کو موبائل ریکارڈ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم نے دوران تفتیش صبا کے قتل کا اعتراف کرلیا، ملزم کا کہنا تھا کہ صبا سے میری دوستی تھی اور وہ مجھ سے شادی کا اصرار کررہی تھی۔

کاشف نے پولیس کے سامنے اقرار کیا کہ قتل والے دن دھوکے سے صبا کو سرجانی ٹاؤن بلایا، اور ایک خالی پلاٹ پر لے جاکر اسی کے دوپٹے سے  اس کا گلا گھونٹ دیا۔

دوسری جانب پولیس نے لوگوں کے شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ جمع کرنے والے اسٹریٹ کرائم کے گینگ لیڈر سرفراز خان سمیت دو ملزم گرفتار کرلیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے طلائی زیورات، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، 28 موبائل فون، 3 لیپ ٹاپ اور مختلف گاڑیوں کی 12نمبرپلیٹس بھی برآمدکی گئی ہیں۔

ملزم سرفراز ہر واردات سے قبل کار کی نمبر پلیٹ بدلتاتھا اورشہریوں سے چھینے ہوئے اے ٹی ایم کارڈ، پرس اور ان کے شناختی کارڈ بھی اپنے پاس جمع کرتاتھا۔

مزید پڑھیں: کراچی:‌ مردہ لڑکی کی شناخت، زیادتی کے بعد گلا گھونٹنے کا انکشاف

علاوہ ازیں پولیس اہلکار خود منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے لگے، اورنگی ٹاؤن تھانے کی پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے پہنچی تو وہاں پہلے سے موجود اہلکار بھتہ لے رہے تھے، پولیس نے موقع پر ہیڈ محرر،اے ایس آئی اور دو اہلکاروں کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں