دوحہ: قطر ایئرویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر البکر نے رواں ماہ میں دوسری بار فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
عرب میڈیا کے مطابق قطر ایئرویز کے چیف ایگزیکٹو افسر اکبر البکر نے ایئر بس کمپنی کو متنبہ کیا ہے کہ قطر ایئرلائن غیریقینی سنگین مسئلے پر رواں سال فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ایئربس سے طیاروں کی وصولی روک سکتی ہے۔
انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ایئربس کے ساتھ ہمارے تحفظات ہیں جنہیں ابتدائی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے، اگر کمپنی ان کے ساتھ موجود ایسے سنگین مسئلے کو حل نہیں کرسکتی تو ہم ان سے کوئی بھی طیارہ لینے سے انکار کردیں گے۔
اکبر البکر نے کہا کہ قطر ایئرویز کے ساتھ تعلقات کی خرابی سے ایئربس کے لیے انٹرنیشنل ایئرلائنز گروپ (آئی اے جی)، لاتام ایئر اور دیگر ایئرلائنز کے ساتھ تعلقات میں تناؤ کا باعث بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم معذرت کے ساتھ کہتے ہیں کہ مسئلہ کیا ہے یہ ہم آپ کو واضح طور پر نہیں بتاسکتے۔
دوسری جانب فرانس کی کمپنی بلیگنک کے ترجمان نے کہا کہ وہ صارفین سے ان کی ضروریات کے بارے میں مستقل بات چیت کررہے ہیں اور ایئربس کی جانب سے بھی قطر ایئر کی ضروریات اور اس سے متعلق تفصیلات کی وضاحت نہیں کی جائے گی۔
قبل ازیں قطر ایئرلائنز کے سی او کی جانب سے ایئربس کو اے 380 جیٹ طیاروں کی آپریشنل لاگت پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
قطر ایئرویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر البکر نے انکشاف کیا کہ کورونا وبا کے آغاز سے اب تک قطری حکومت کی طرف سے ایئرلائنز کو تین بلین ڈالر کی امداد جاری کی گئی ہے۔