بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

قطری ائیرلائن نے ٹرمپ کی پابندیوں کا توڑ نکال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ: قطر ائیرویز نے امریکی صدر کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں کا توڑ نکالتے ہوئے مسافروں کو مفت لیپ ٹاپ سروس دینے کا اعلان کردیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق قطر ائیرویز نے بزنس کلاس پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب وہ دورانِ پرواز لیپ ٹاپ استعمال کرسکیں گے۔

قطر ائیرویز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سروس کا مقصد مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے کیونکہ بہت سے لوگ دوران پرواز اپنے کاموں کو مکمل کرنا چاہتے ہیں تاہم ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیاگیا ہے کہ بزنس کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں سے ائیرپورٹ پر ہی لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹس واپس لے لیے جائیں گے۔

پڑھیں: امریکہ آنےوالی پروازوں پرالیکٹرانک اشیاءلانےپرپابندی کافیصلہ

یاد رہے امریکی صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مسلم ممالک سے آنے والے مسافروں پر مخصوص الیکٹرانک اشیاء کے ساتھ امریکا میں داخلے پر پابندی کے احکامات جاری کیے تھے۔

قبل ازیں ایمرٹس ائیرلائن نے بھی مسافروں کو دورانِ پرواز لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ کے استعمال کی سروس پیش کرنے کا اعلان کیا تھا، عرب ائیرلائن نے مسافروں کو جدید سہولت دینے کے لیے پیش کش کی تھی کہ وہ دوران پرواز الیکٹرانک اشیاء استعمال کریں اور ائیرپورٹ پر اترتے ہی منتظمین کے حوالے کردیں تاکہ انہیں ڈبے میں محفوظ کر کے مسافروں کے گھروں تک پہنچایا جاسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں