اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

خلیجی ملک میں عمارتیں اللہ رسولؐ کے نام سے جگمگا اُٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

خلیجی ملک قطر میں عمارتیں اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام سے جگمگا اُٹھیں۔

گزشتہ دنوں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما نوپور شرما کی جانب سے گستاخانہ بیان دیا گیا تھا جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں اور خلیجی ممالک نے ناصرف مذمت کی بلکہ عمان کے مفتی اعظم نے بھارت کے تجارتی بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

بعدازاں بھارتی حکمران جماعت کی جانب سے نوپور شرما کی اسمبلی رکنیت کو معطل کردیا گیا جبکہ بھارتی مسلمانوں نے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

- Advertisement -

پاکستان نے بھی معاملے پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

اب قطر میں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے عمارتیں اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ناموں سے جگمگا اٹھی ہیں۔

عمارتوں پر ان عبارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے کہنا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں