جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

قطری حکومت نے سوشل میڈیا پر پابندی لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ: قطری حکومت نے سرکاری ویب سائٹس کی ہیکنگ اور عرب اتحاد کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹنگ کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پابندی لگا دی۔

عرب میڈیا کے مطابق قطری نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ ، ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی  جس کے بعد حکومت نے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔

ہیکرز کی جانب سے سرکاری ویب سائٹس پر عرب اتحاد مخالف مواد ویب سائٹس پر چھوڑا گیا اور ہیکرز نے ایران کی حمایت کے ساتھ فلسطین میں ہونے والے مظالم کی ذمہ داری بھی قطری سربراہ پر عائد کی۔

ہیکرز کی جانب سے ٹرمپ کے سعودی عرب دورے اور اسرائیلی دورے کے حوالے سے بھی پیغام نشر کیا گیا جس میں انہوں نے فلسطین کے خلاف امریکا، سعودیہ اور اسرائیلی اتحاد کے حوالے سے پیغام نشر کیا۔

قطری حکام نے سوشل میڈیا ویب سائٹس کی بندش کی وجہ سائبر حملوں اور ہیکنگ کو قرار دیتے ہوئے تمام الزامات کو مسترد کردیا،  وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جو بھی ملوث ہوا اُسے سخت سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کیو این اے نامی سرکاری ویب سائٹ بدھ کے روز دوپہر 12 بجے ہیک کی گئی اور اُس پر عرب اتحاد مخالفت میں بیان جاری کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں