ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

امید ہے غزہ میں قتل عام بند ہو جائے گا، قطر

اشتہار

حیرت انگیز

قطری وزیراعظم شیخ محمدبن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد امیدہےغزہ میں قتل عام بند ہو جائے گا۔

حماس اور اسرائیل میں طے پانے معاہدے کے بعد خصوصی انٹرویو میں قطری وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کےلیے عالمی امداد اور حمایت کو متحرک کرنےکا وقت ہے غزہ میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے میکانزم قائم کرنےکی ضرورت ہے ہم معاہدے کے پہلے مرحلےکو مکمل طور پر نافذ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے سلامتی کونسل معاہدے پر عملدرآمد کیلئے قرارداد منظور کرے گی، معاہدے کے طریقہ کار سے متعلق پروٹوکول تک پہنچ گئےہیں۔

تنازع کو حل کرنے میں قطر کے کردار پر وزیراعظم نے واضح کیا کہ قطر کا مؤقف واضح ہے غزہ کی انتظامیہ کون ہوگی یہ فلسطین کا معاملہ ہے ہمارا فرض ہے فلسطین کی حمایت کریں، ناقدین نے شور مچانےکے علاوہ جنگ کو روکنے کےلیے کچھ نہیں کیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ جنگ بندی کے حوالے سے اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے معاہدےکی منظوری دیدی۔ غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر اتوار سے عملدرآمد شروع ہونے کا امکان ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے سیکیورٹی کابینہ کومعاہدے پر بریفنگ دی گئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت اتوار کو پہلا یرغمالی 4 بجے رہا کیا جائے گا۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیل نے جن مقامات پر حملے کیے ان میں سے ایک مقام پر خاتون مغوی بھی موجود تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ اس خاتون کا نام جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں رہا کیے جانے والے مغویوں کی فہرست میں شامل تھا۔

ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ خاتون اسرائیلی مغوی کی حالت کے بارے میں تفصیلات بیان نہیں کیں تاہم یہ ضرور کہا کہ اس مرحلے پر کوئی بھی اسرائیلی حملہ مغویوں کی آزادی کو کسی المیے میں تبدیل کرسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں