ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

قطر نے سزائے موت پانے والے 8 بھارتی جاسوسوں کو رہا کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ: قطر نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں جیل میں بند بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو رہا کر دیا، ان افسران کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق قطر نے جاسوسی کے الزام میں جیل میں بند بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو رہا کر دیا، سابق افسران واپس بھارت پہنچ گئے۔

قطر کی انٹیلیجنس تحقیقاتی ایجنسی نے 2022 میں بھارتی بحریہ کے آٹھ ریٹائرڈ افسران کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا، ان افراد پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا تھا، تاہم قطری عدالت نے غیر واضح الزامات کے تحت سزائے موت پانے والے بھارتی افسروں کو رہا کرنے کا حکم سنایا ہے۔

- Advertisement -

سزا پانے والے تمام افراد دوحہ میں قائم ’الظاہرہ العالمی کنسلٹینسی اینڈ سروسز‘ کے لیے کام کرتے تھے، یہ کمپنی قطر کی بحریہ کو تربیت اور ساز و سامان فراہم کرتی ہے۔

بھارتی جاسوسوں کی رہائی اس وقت سامنے آئی ہے جب بھارت اور قطر نے 78 ارب ڈالر کے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں، گزشتہ ہفتے دستخط کیے جانے والے معاہدے کے مطابق بھارت 2048 تک قطر سے مائع قدرتی گیس خریدے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں