اسلام آباد: قطر پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا، امیر قطر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے.
تفصیلات کے مطابق امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد الثانی اتوار کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ان کے ساتھ قطری اعلیٰ حکام کا وفد پاکستان آئے گا۔
اس دورے میں امیر قطر اور پاکستان کے اعلیٰ حکام کے دوران اہم ملاقاتیں ہوں گی، جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات ہوگی.
سفارتی ذرایع کے مطابق قطر کی پاکستان میں 22 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں مختلف پراجیکٹس شامل ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قطر کی جانب سے اس سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے.
قطری سفارت خانے کے اعلامیہ کے مطابق امیر قطر کے دورے کے دورانیہ کا جلد اعلان کیا جائے گا.
مزید پڑھیں: خطے کے مسائل گفتگو سے حل کرنے اور جنگ سے گریز کی ضرورت ہے، امیر قطر
خیال رہے کہ 16 جون 2019 کو امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے تاجکستان کے دارالحکومت دو شنبہ میں ایشیائی تعاون تنظیم ’سیکا‘ کے اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی تھی۔
اس موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ قطر اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا ایران کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔