تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

قطر کی پاکستان کے ایوی ایشن شعبے میں بڑی سرمایہ کاری متوقع

کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف کے دو روزہ دورے کے بعد قطر کی پاکستان کے ایوی ایشن شعبے میں بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق قطر کی حکومت ائیرپورٹ اور ہوٹل شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہے، اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی انتظامیہ قطر کے حوالے کی جائے گی۔

ائیرپورٹ ٹرمینل اور کارگو خدمات قطر پولنگ کمپنی مہیا کرے گی۔ روز ویلٹ ہوٹل میں سرمایہ کاری کے عوض حصص قطر کو دیے جائیں گے۔ سرمایہ کاری دونوں ممالک کی حکومتوں میں معاہدوں کے تحت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری پر آمادہ

علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق سرکاری دورے کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی سے کامیاب مذاکرات ہوئے۔

دونوں ممالک کی طرف سے برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

مذاکرات کے نتیجے میں دیوان امیری کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سرمایہ کاری مختلف انڈسٹریل سیکٹرز میں کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -