اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

قطر نے بھی رفح میں اسرائیلی بمباری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ: قطر نے بھی رفح میں اسرائیلی بمباری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دی۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کے لیے اہم ثالثی کردار ادا کرنے والا ملک قطر بھی اسرائیل کے خلاف بول پڑا ہے، قطر نے رفح میں اسرائیلی بمباری کو بین الاقوامی قوانین کی خطرناک خلاف ورزی قرار دے دیا۔

قطری وزارت خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رفح پر فضائی حملہ جنگ بندی کے مذاکرات میں رکاوٹ بن سکتا ہے، اسرائیلی بمباری ہماری ثالثی کی جاری کوششوں کو پیچیدہ بنا دے گی۔

- Advertisement -

اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب

واضح رہے کہ قطر، امریکا اور مصر کے ساتھ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے لیے کئی مہینوں سے کوشش میں مصروف ہے۔ قطری وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے منصوبوں پر عمل درآمد سے روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے رفح میں بے گھر لوگوں کے خیموں پر جان بوجھ کر بمباری کی، جس سے کم از کم 40 فلسطینی زندہ جل کر شہید ہو گئے، ان میں کئی بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ متعدد ممالک اور عالمی تنظیموں نے خیموں پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطینی ایوان صدر نے پیر کے روز کہا کہ اسرائیل جان بوجھ کر بے گھر لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے، اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے اس وحشیانہ قتل عام کا ارتکاب تمام بین الاقوامی قانونی قراردادوں کے لیے ایک چیلنج ہے۔ اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی (UNRWA) نے X پر ایک بیان میں کہا کہ رفح سے ملنے والی تصاویر اس بات کا ایک اور ثبوت ہیں کہ غزہ کو زمین کا جہنم بنا دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں