ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات نے عالمی عدالت انصاف میں قطر سے تقاضہ کیا ہے کہ خطے میں منفی کردار ادا کرنا اور دہشت گردہوں کی معاونت کرنا بند کرے۔
تفصیلات کے مطابق ہالینڈ میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر نے جمعرات کے روز عالمی عدالتِ انصاف میں دوحا سے مطالبہ کیا ہے کہ ’دہشت گرد تنظیموں اور دہشت گردی‘ کی حمایت کرنا بند کردے۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر سعید النوویس نے عالمی عدالت میں قطر کی جانب سے ماضی قریب میں کیے جانے والے ’انسانی حقوق کے قوانین کے تحت قطری شہریوں کے حقوق پامال ہونے کے دعووں کی بھی تردید کی ہے‘۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اماراتی سفیر سعید النوویس کا عالمی عدالت انصاف کا کہنا تھا کہ ’متحدہ عرب امارات بارہا قطری حکومت سے منفی کردار ادا نہ کرنے تقاضہ کرچکا ہے‘۔
سعید النوویس کا کہنا تھا کہ قطر کے حکام متعدد مرتبہ دہشت گرد تنظیموں کی معاونت بند کرنے کے دعوے اور وعدے کرچکا ہے، تاہم قطر کی جانب سے کیے گئے وعدے آج تک وفا نہیں ہوسکے۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر نے انصاف کی عدالت کے روبرو مؤقف پیش کیا کہ قطر نے دہشت گردوں کی معاونت، پڑوسی ممالک کے داخلی امور میں مداخلت اور خطے میں نفرت پھیلانے کے منصوبوں پر عمل کیا، جس کے باعث امارات نے قطر کے ساتھ تعلقات ختم کردیئے تھے۔
اماراتی سفیر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات سنہ 2017 میں ہونے والے کنویشن کی تعمیل کرتے ہوئے عالمی عدالت میں قطر کے الزامات کر رد کرنے کے لیے ثبوت بھی پیش کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابوظہبی نے قطری شہریوں کے متحدہ عرب امارات میں داخلے اور اخراج پر کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔