تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

قطر پہنچنے والے پاکستانیوں کو 30دن کا مفت ویزہ دیا جائے گا، قطرسفارتخانے کا اعلامیہ

دوحا : قطر نے اعلان کیا ہے کہ قطر پہنچنےوالے پاکستانیوں کو 30دن کامفت ویزہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قطر کی جانب سے پاکستانی شہریوں کیلئے آن آرائیول ویزا کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے ، جس کے مطابق قطر پہنچنےوالے پاکستانیوں کو 30دن کامفت ویزہ دیاجائیگا۔

اس سے قبل قطر ائیرویز نے پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو قطر آمد کے بعد ایک ماہ کا ویزہ دینے کی سہولت کا اعلان کیا تھا۔

قطر ائیرویز کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق پاکستان کے شہری اب قطر کے ائیرپورٹ پر پہنچنے کے بعد ویزہ درخواست دے کر ایک ماہ کا قیام اختیار کرسکیں گے۔


مزید پڑھیں : قطر ائیرویز کی پاکستانیوں کے لیے نئی ویزہ سہولت


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی یا ویزہ شرط سے مستشنیٰ قرار دیے جانے والے ملک کا شہری قطر کی سرزمین پر اترنے کے بعد ائیرپورٹ پر ہی ویزہ حاصل کرنے کی درخواست دائر کرسکے گا اور پھر اُسے ایک ماہ سے ڈھائی ماہ تک کا ویزہ جاری کیا جائے گا۔

شرائط کے مطابق قطر پہنچنے والے افراد کا پاسپورٹ زائد المعیاد نہیں ہونا چاہیے اور اس کی مدت ختم ہونے میں کم از کم 6 ماہ کا وقت ساتھ ہی واپسی کا ٹکٹ کٹوانا بھی لازم ہوگا۔

واضح رہے کہ اگست کے آغاز میں قطر نے اسّی ممالک کے شہریوں کو ویزا فری داخلے کی پیش کش کی تھی، جن میں پاکستان شامل نہیں تھا، جس کے بعد اِن ممالک کے شہری بغیر کسی ویزے کے صرف اپنے پاسپورٹ کی بنیاد پر قطر آ سکتے ہیں۔

فہرست کے مطابق 80 ممالک میں زیادہ تر مغربی ممالک شامل ہیں، 80 میں سے 33 ممالک کے لیے ویزے کی میعاد 180 دن مقرر کی گئی ہے جبکہ باقی ممالک کے لیے 30 دن ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -