بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

نواز شریف کو لے جانے کیلئے قطر سے ایئر ایمبولینس منگوانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف کو لے جانے کیلئے قطر سے ایئرایمبولینس منگوانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، ذرایع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی ا جازت ملنے پر ایئرایمبولینس منگوائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیرون ملک لے جانے کیلئے قطر سے ایئرایمبولینس منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرایمبولینس آج شام یاکل صبح لاہورایئرپورٹ پہنچ جائے گی۔

نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف، ڈاکٹروں کی ٹیم اور جنید صفدر کے ساتھ جانے کا امکان ہے ، نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی ا جازت ملنے پر ایئرایمبولینس منگوائی جائے گی، جس کے لئے لاہورایئرپورٹ پرانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

خیال رہے قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر غیر مشروط طور پر مثبت جواب دینے سے انکار کردیا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ نیب کی سفارش پر ہی ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا۔

مزید پڑھیں : نوازشریف کی علاج کے لیے اتوار کو بیرون ملک روانگی پکی ہوگئی

یاد رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کی علاج کے لیے اتوار کو بیرون ملک روانگی پکی ہوگئی ہے ، لندن اور پاکستان میں ڈاکٹرز سے نوازشریف کی طبیعت کے حوالے سے مشاورت کرلی گئی ہے جبکہ لندن میں حسین نواز اور اسحاق ڈار نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا نام 48سے 72گھنٹوں میں ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا، نواز شریف کو ایئر ایمبولینس میں بیرون ملک لے جایا جاسکتا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دی تھی، درخواست نواز شریف کی فیملی کی جانب سے بیماری اور بیرون ملک علاج کرانے کی بنیاد پر دی گئی تھی ، درخواست میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف بیرون ملک علاج کے لئے جانا چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں