وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر افغانستان میں امن کے فروغ کیلئےکام کرتےرہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف سے قطر کے سفیر شیخ سعودعبدالرحمان الثانی نے ملاقات کی جس میں سفیر نے وزیر اعظم منتخب ہونے پر قطری قیادت کا مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔
قطری سفیر نے پاکستان کیساتھ تعلقات مزید گہرا کرنےکی قطری خواہش کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نےقطری قیادت کے تہنیتی پیغامات پر قطری سفیر کا شکریہ اداکیا۔
وزیر اعظم محمدشہبازشریف سے قطر کے سفیر کی ملاقات.محمدشہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر قیادت کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا.پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کی قطر کی خواہش کا اعادہ کیا.
1/2@CMShehbaz pic.twitter.com/PLI6LQfqUX— PTV News (@PTVNewsOfficial) April 18, 2022
وزیراعظم نےتعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر افغانستان میں امن کے فروغ کیلئےکام کرتےرہیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قطرخلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی ایک بڑی آبادی کا گھر ہے پاکستان اور قطر میں مضبوط بنیادوں پر قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔