ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

سعودی عرب کو فٹبال ایشیاکپ کی میزبانی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کا فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کی جانب ایک اور قدم بڑھ گیا۔ فٹبال ایشیاکپ کی میزبانی حاصل کر لی۔

بحرین میں ہونے والے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے اجلاس میں سعودی عرب کو ایشیا کپ کی میزانی کی تصدیق کر دی گئی۔

دوہزار ستائیس کا ایشین ایونٹ عرب کے میدانوں پر کھیلا جائےگا۔ سعودی عرب میں پہلی بارایشیائی فٹبال کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ منعقد ہوگا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایشیا کپ کی میزبانی کو مملکت کے لیے روشن مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایونٹ کا انعقاد براعظم سمیت دنیا بھر میں کھیل کے لیے بہترین موقع ثابت ہوگا۔

علاوہ ازیں قطر اور سعودی عرب نے فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی کی فیصلہ ساز کمیٹی فیفا کونسل کی نشستیں جیت لی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں