اسلام آباد : کمانڈر قطر امیری ایئرفورس نے نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی سے ملاقات میں بحری سیکیورٹی اور استحکام سے متعلق پاک بحریہ کی کا وشوں کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق کمانڈر قطر امیری ایئرفورس جنرل (پاٸلٹ) سالم حمد عقیل النابت نیول ہیڈکوارٹرز پہنچے ، جہاں نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی نے معزز مہمان کااستقبال کیا، معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیاگیا۔
پاک بحریہ ترجمان نے کہا کہ معزز مہمان نے نیول ہیڈ کوارٹرزمیں یادگارشہداپرپھول چڑھائے جبکہ ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔
ترجمان کے مطابق کمانڈر قطر امیری ایئرفورس کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سربراہ پاک بحریہ نے سمندری تحفظ،امن کویقینی بنانے کے کردار پر روشنی ڈالی، اس موقع پر معزز مہمان نے بحری سیکیورٹی اور استحکام سے متعلق پاک بحریہ کی کا وشوں کو سراہا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کمانڈر قطر امیری ایئرفورس کےدورے سے تعلقات کومزید فروغ ملے گا۔