منگل, مئی 20, 2025
اشتہار

اسرائیلی جارحیت کے باعث جنگ بندی مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہو رہی، قطر

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ: قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے امن کی امیدیں ختم ہو رہی ہیں جو گزشتہ ہفتے اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی ایڈان الیگزینڈر کی رہائی کے بعد پیدا ہوئی تھیں۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قطری وزیر اعظم نے قطر اکنامک فورم میں کہا کہ ہم نے سوچا تھا کہ یرغمالی کی رہائی سے موجودہ صورتحال بدل جائے گی مگر اس کا ردعمل زیادہ پُرتشدد ہے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے کہا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رویہ امن کے کسی بھی ممکنہ موقع کو نقصان پہنچاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل غزہ میں بغیر کسی رکاوٹ کے بڑے پیمانے پر امداد داخل ہونے دے، فرانس

انہوں نے دوحہ میں جنگ بندی کے حالیہ مذاکرات کے بارے میں بھی بات کی جو ان کے بقول اب تک کہیں نہیں ہو رہے۔

قطری وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان بنیادی خلیج ہے، ایک فریق جزوی ڈیل کی تلاش میں ہے جو کہ ایک جامع ڈیل کی طرف لے جائے جبکہ دوسرا فریق صرف ایک بار کے معاہدے کی تلاش میں ہے جو کہ جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کو نکالنے کیلیے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بنیادی خلا کو پُر نہیں کر سکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں