پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

قطر نے ایران اور امریکا سے الگ الگ مذاکرات کیوں کیے؟

اشتہار

حیرت انگیز

قطر نے ایران اور امریکا کے ساتھ ڈرون، ایٹمی پروگرام پر الگ الگ مذاکرات کیے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر، قطر نے ایران کے جوہری پروگرام اور روس کو ایرانی ڈرون کی منتقلی کے بارے میں امریکی خدشات پر ایران اور امریکا کے ساتھ الگ الگ بات چیت کی ہے۔

دو ذرائع نے ایجنسی کو بتایا کہ یہ ملاقاتیں پیر اور منگل کو نیویارک اور امریکا میں ہوئیں۔

ذرائع میں سے ایک، مشرق وسطی کے ایک سفارت کار نے اس معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے مزید مذاکرات ہوں گے اور یہ ملاقاتیں "مذاکرات کے لیے بات چیت” تھیں تاکہ جوہری معاملے پر "افہام و تفہیم” کی بنیاد رکھی جا سکے۔

دونوں ذرائع نے بتایا کہ یہ بات چیت قطر کی حالیہ سفارتکاری سے مختلف تھی جس کی وجہ سے پیر کو ایران امریکا قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں