قائداعظم کے آٹھ ایسے فرمودات‘ جن پرآج بھی عمل کی ضرورت ہے -
The news is by your side.

Advertisement

قائداعظم کے آٹھ ایسے فرمودات‘ جن پرآج بھی عمل کی ضرورت ہے

آج بانی ٔ پاکستان محمد علی جناح کی 70 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے ، اس موقع پر ہم آپ کے لیے پیش کررہے ہیں ان کے کچھ ایسے رہنما اقوال جو کہ رہتی دنیا تک پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں گے۔

بانی پاکستان کا ویسے تو ایک ایک لفظ سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں لیکن آج ہم یہاں ان کے آٹھ منتخب فرمودات آپ کے لیے پیش کررہے ہیں۔

بحیثیت قوم ہمیں یقین رکھنا چا ہیے کہ ہمارے لیے ہمارے قائد کا ہر لفظ حکم کا درجہ رکھتا ہے اور ان کے فرمودات کی پاسداری اور ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چل کرہی ہم ایک پائیدا راور مستحکم مملکت کی منزل کو حاصل کرسکتے ہیں۔

مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ اتحاد، یقینِ محکم اورتنظیم ہی وہ بنیادی نکات ہیں جو نہ صرف یہ کہ ہمیں دنیا کی پانچویں بڑی قوم بنائے رکھیں گے بلکہ دنیا کی کسی بھی قوم سے بہتر قوم بنائیں گے

قائدِ اعظم محمد علی جناح کراچی 28 دسمبر، 1947

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی

قائدِ اعظم محمد علی جناح لاہور30 اکتوبر،1947

ہم سب پاکستانی ہیں اور ہم میں سےکوئی بھی سندھی ، بلوچی ، بنگالی ، پٹھان یا پنجابی نہیں ہے۔ ہمیں صرف اور صرف اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہئیے۔

قائدِ اعظم محمد علی جناح جون 15، 1948

انصاف اور مساوات میرے رہنماء اصول ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ کی حمایت اور تعاون سے ان اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ہم پاکستان کو دنیا کی سب سے عظیم قوم بنا سکتے ہیں۔

قائدِ اعظم محمد علی جناح قانون ساز اسمبلی 11 اگست ، 1947

دنیا کی کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں حصہ نہ لیں۔ عورتوں کو گھر کی چار دیواری میں بند کرنے والے انسانیت کے مجرم ہیں۔

قائدِ اعظم محمد علی جناح مسلم یونیورسٹی یونین 1944

پاکستان کی داستان ‘ اس کے لئے کی گئی جدوجہد اور اس کا حصول‘ رہتی دنیا تک انسانوں کے لئے رہنماء رہے گی کہ کس عظیم مشکلات سے نبرد آزما ہوا جاتا ہے۔

قائدِ اعظم محمد علی جناح چٹاگانگ 23 مارچ ، 1948

یہ آپ کا اختیار ہے کہ کسی حکومت کو طاقت عطاکریں یا برطرف کردیں لیکن اس کے لئے ہجوم کا طریقہ استعمال کرنا ہرگز درست نہیں ہے۔ آپ کو اپنی طاقت کا استعمال سیکھنے کے لئے نظام کو سمجھنا ہوگا۔ اگر آپ کسی حکومت سے مطمئن نہیں ہیں توآئین آپ کو مذکورہ حکومت برطرف کرنے کا اختیاردیتا ہے لہذا آئینی طریقے سے ہی یہ عمل انجام پذیردیا جاناچاہئے۔

قائدِ اعظم محمد علی جناح ڈھاکا 21 مارچ، 1948

 

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں