جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

شارٹ ٹرم شرح منافع کے حوالے سے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے 4 نومبر 2024 سے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح میں کمی کردی ہے۔

شرح منافع میں کمی کا اطلاق افراط زر کی شرح میں کمی اور مثبت معاشی اشاریوں کی وجہ سے ہوگا۔

حکومت نے 2012 میں شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پروگرام شروع کیا جو تین، 6 ماہ اور ایک سال کی میچورٹی مدت کے ساتھ سرمایہ کاروں کو قلیل مدتی فنڈنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔

- Advertisement -

اس اسکیم میں تمام پاکستانی بشمول اوورسیز پاکستانی بھی سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

ایک سرمایہ کار اس زمرے میں کم از کم 10,000 روپے جمع کرا سکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ کوئی حد نہیں ہے۔

سی ڈی این ایس نے تین ماہ کی میچورٹی کے لیے منافع کی شرح 14.32 فیصد یا ہر ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر 3,580 روپے مقرر کی ہے جو کہ گزشتہ 18,52 فیصد یا روپے 4,630 کے مقابلے میں تھی۔

چھ ماہ کی میچورٹی کیٹیگری کے منافع کی شرح گزشتہ 18.22 فیصد یا 9110 روپے کے مقابلے میں 13.46 فیصد یا 6,730 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ٹیکس کی کٹوتی کی شرح حسب ذیل ہوگی

فائلرز: ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ اے ٹی ایل میں طاہر ہونے والے افراد، ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح سرمایہ کاری کی تاریخ اور رقم ، منافع سے قطع نظر منافع 15 فیصد ہوگی۔

نان فائلرز: ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ اے ٹی ایل میں ظاہر نہ ہونے والے افراد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح سرمایہ کاری اور رقم، منافع کی تاریخ سے قطع نظر پیداوار منافع 30 فیصد ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں