اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

لاہور کا بدلتا کلچر : چائے کے ڈھابوں سے قوالی کیفے تک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ملک کے دیگر شہروں کی طرح زندہ دلان لاہور بھی رات گئے تک چائے کے ڈھابوں پر اپنی محفلیں جماتے ہیں لیکن اب اس میں مزید جدت آگئی ہے اس کی جگہ قوالی کیفے نے  لے لی ہے۔

اے آر وائی نیوز لاہور کے نمائندے تقدیس احمد کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی شاہراہوں پر قائم ہوٹلوں یا ڈھابوں پر دوستوں کے ساتھ بے تکلف گفتگو، ہنسی مذاق یا سیاست اور دیگر موضوعات پر گفتگو کرنا روایت کا حصہ بن چکی ہے۔

اب ان چائے کے ڈھابوں کے علاوہ جگہ جگہ کھلنے والے قوالی کیفے بھی اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد اب ان کیفوں کا رخ رہی ہے جس کی خاص بات وہاں پر لائیو قوالی سننا ہے۔

چائے کی چُسکیوں کے ساتھ قوالی سننے کا مزہ مشروب کے ذائقے کو دوبالا کردیتا ہے، قوالی کیفے کے اس نئے ٹرینڈ کو لوگ بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔

ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ پہلے جو لوگ ڈھابوں پر کھانے کھاتے یا چائے پیتے تھے اس کی ایک علیحدہ پہچان ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ بدلتی روایات نے قوالی کیفے اور ریسٹورنٹ جیسے ٹرینڈ متعارف ہوئے ہیں، ان دونوں کلچرز میں واضح فرق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اندرون شہر کے لوگ آج بھی ڈھابوں پر چائے پینا پسند کرتے ہیں لیکن آج کل قوالی کیفے پر نوجوان نسل کا رجحان زیادہ نظر آّرہا ہے۔

مزید پڑھیں : کافی پینے کیلئے اب تھانے جائیں، اپنی نوعیت کا انوکھا کافی شاپ

یاد رہے کہ گزشتہ سال لاہور کے ماڈل ٹاؤن تھانے میں تھرڈ کلچر کافی کے نام سے ایک کافی شاپ بھی قائم کی گئی ہے۔

پنجاب پولیس کے اس اقدام کا مقصد روایتی تھانہ کلچر تبدیل کرنا ہے، اس سلسلے میں پولیس حکام نے انوکھا طریقہ اختیار کیا جس سے تھانے کا ماحول ایسا بنادیا گیا ہے کہ بجائے خوف کھانے کے وہاں بار بار جانے کا دل کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں