جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار کی الوداعی عشائیے کی دعوت قبول کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی الوداعی عشائیے کی دعوت قبول کر لی۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کے اعزاز میں 24 اکتوبر کو الوداعی عشائیہ دیا جائے گا جبکہ اس سے قبل 25 اکتوبر کو عشائیہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے خط لکھ کر آگاہ کیا کہ چیف جسٹس کے اعزاز میں سپریم کورٹ میں 25 اکتوبر کو ریفرنس ہے لہٰذا الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو رکھا جائے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہوگا۔

سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال مقرر ہے۔ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے۔

قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر 2024 تک عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ ان کے بعد مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن چیف جسٹس مقرر ہوں گے جو 4 اگست 2025 کو ریٹائر ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں