ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

لندن: قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کیخلاف شکایت درج

اشتہار

حیرت انگیز

لندن میں پاکستان کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کے خلاف پاکستان ہائی کمیشن نے شکایت درج کروا دی۔

سفارتی ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ہائی کمشنر پاکستان نے قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کا معاملہ برطانوی حکام کے سامنے اٹھانے کی تصدیق کی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ میں 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کو مقدمے کی درخواست سفارتی اختیارات کے ذریعے دی جائے گی، قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے دوران پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

- Advertisement -

پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ واقعہ افسوسناک ہے ہم معاملے کو برطانوی حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔

قبل ازیں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملہ کرنے والوں کی شناخت کیلیے اقدامات کا حکم دیا اور کہا کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی گاڑی پر بھی حملہ ہوا ہے، ہم اس واقعہ پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔

محسن نقوی نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیوں کا سامنا تھا تو سکیورٹی کیوں فراہم نہیں کی گئی؟ فوٹیجز کے ذریعے حملہ آوروں کی نشاندہی کی جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایف آئی آر درج کر کے مزید کارروائی کی جائے گی، حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں