جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

شرعی حکم ہے جہاں کروناپھیل چکا ہو، وہاں کے لوگ دوسرے علاقوں میں نہ جائیں، قبلہ ایاز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس ایک وبائی مرض ہے، شرعی حکم ہے جہاں کروناپھیل چکا ہو،وہاں کے لوگ دوسرے علاقوں میں نہ جائیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا زینب الرٹ بل کے بارے کچھ تحفظات ہیں ، کونسل کا فیصلہ ہے زینب الرٹ بل میں موت کی سزا برقرار رہنی چاہیے۔

قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ کونسل نے بل کوزینب کے نام سے منسوب کرنےپراختلاف کیا ہے، زینب کےنام سےبل متاثرہ خاندان کیلئے ہمیشہ  صدمےکےمترادف ہے۔

کرونا وائرس کےحوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل نے قرارداد پیش کی، قرارداد میں کہا گیا حدیث کی روشنی میں مخصوص بیماریوں  پرحفاظتی اقدامات کی واضح ہدایات ہیں، جس جگہ ایسی وبا موجودہووہاں کے افراد کسی دوسری جگہ نہ جائیں، ایسے علاقے جہاں وبا نہیں وہ لوگ وبا والی جگہ جانے سے اجتناب کریں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا عورت مارچ پراسٹیک ہولڈرز کیساتھ فکری وعلمی نشست کااہتمام کیاجائےگا ، شہید مقدس  اوراق کو کیمیکل کے ذریعے تحلیل کرنے کو درست قرار دیاگیا ہے۔

قبلہ ایاز کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایک وبائی مرض ہے ، تمام وبائی امراض روکنےکیلئے اقدامات کئے جائیں ، شرعی حکم ہے جہاں کروناپھیل چکا وہاں کے لوگ دوسرےعلاقوں میں نہ جائیں ، زیارات عمرہ حج جیسے اجتماعات کیلئے ماہرین روکیں توعمل کرنا چاہئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں